نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے والد نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کے اخبارات کے تراشے لگائے جس میں مالی سال 2015-16 اور 2017-18 تک بجٹ کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ اور اسوقت مریم نواز کے والد نواز شریف وزیراعظم تھے ،مریم نواز نے اخباری کٹنگ کے ساتھ لکھا…”نااہلوں اور نالائقوں کی کارکردگی”
بعد ازاں مریم نواز نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی .تاہم سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کی اس ٹویٹ پر خوب آڑے ہاتھوں لیا.
مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا
واضح رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز بھی ٹویٹر پر ایک جھوٹ بولا تھا جسے باغی ٹی وی نے بے نقاب کیا تھا
سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس میں سات برس قید کی سزا مکمل کر رہے ہیں، گزشتہ روز جیل سے اے سی اتار لیا گیا جس سے نواز شریف بہت پریشان ہیں، جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کل کسی نے نواز شریف سے ملاقات نہیں کی .