نواز شریف سے جیل میں کب ہو گی پوچھ گچھ، بڑی خبر آ گئی

0
36

نیب کی ٹیم سابق وزیر اعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں پیر کو تحقیقات کرے گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف پر 33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے معاملہ پر نیب تحقیقات کرے گی ،نیب نے اس ضمن میں عدالت سے اجازت لے لی ہے. احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نےنیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کو باقاعدہ اجازت دیدی ہے. نیب کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسرعبدالماجدسابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے کیمپ جیل میں پوچھ گچھ کرچکے ہیں، نیب ٹیم نے نوازشریف سے تھقیقاے کیلیے اجازت نامہ لے لیا ہے،نیب کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سےکوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کرے گی.

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر33قیمتی سرکاری گاڑیاں سال16-2015 میں خریدنےکا الزام ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف سےدستیاب رکارڈکی روشنی میں پوچھ گچھ کی جائے گی ، بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کے لیے منگوائی گئیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلی تھیں. سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں۔

Leave a reply