نواز شریف سے ملاقات؟ لندن میں پرویز الہی نے امیدوں پر پانی پھیر دیا

0
46
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایسے وقت میں لندن پہنچ گئے جب عمران خان لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور آئے ہوئے تھے۔

لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے میری ملاقات نہیں ہو گی لانگ مارچ کا وقت آئے گا تو جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے وزیرداخلہ پنجاب کے لانگ مارچ سے متعلق بیان کو نہ دیکھیں لانگ مارچ کے دوران رانا ثنا ء اللہ کو کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ پانچ برس بعد لندن میں اپنے بیٹے مونس کی فیملی سے ملنے آیا ہوں نوازشریف سے ملنے کا شوق نہیں سیلاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کو ایک پیسہ نہیں دیا منشیات کی روک تھام کی الگ فورس بنا رہے ہیں، جو اسکول ، کالجز میں بھی روک تھام کرے گی

واضح رہے کہ وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی لانگ مارچ کے شرکا کو سہولیات بھی نہیں دی جائیں گی تاہم سکیورٹی مہیا کریں گے

وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ کے الگ الگ بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالہ سے پنجاب حکومت میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ پرویز الہی کی عدم موجودگی میں پنجاب کے اراکین نے عمران خان کو پرویز الہی کے خلاف شکایات کے انبار لگائے ہیں پی ٹی آئی کے اراکین نے عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہ پرویز الہی نے اپنے بیٹے مونس الہی کو حلقے کیلئے 30 ارب اور پرنسپل سیکرٹری کو منڈی بہاوالدین کیلئے 10 ارب کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ ہمارے حلقوں کیلئے کوئی فنڈز نہیں ہیں ایسے لگتا ہے پرویز الہی پنجاب میں ق لیگ کو مضبوط اور پی ٹی آئی کو کمزور کر رہے ہیں

Leave a reply