fbpx

ن لیگ اورپی پی سے خلع کے بعد پی ٹی آئی سے اتحاد: نوازشریف یہ دکھ برداشت نہ کرسکے:صدمے سے چور

لاڑکانہ:ن لیگ اورپی پی سے خلع کے بعد پی ٹی آئی سے اتحاد:نوازشریف یہ دکھ برداشت نہ کرسکے:سخت صدمے سے چور،اطلاعات کے مطابق جمیعت علما اسلام پاکستان (جے یو آئی) نے لاڑکانہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف نیا عوامی اتحاد تشکیل دے دیا۔

لاڑکانہ سے ذرائع کے مطابق جےیوآئی نےلاڑکانہ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحادبنالیا، اس حوالے سے جے یو آئی نے پاکستان تحریک انصاف، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ضلع میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق جےیوآئی نے لاڑکانہ میں پی پی کےخلاف بنائے جانے والے عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی اورجی ڈی اے کے علاوہ قوم پرست تنظیموں کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

جےیوآئی لاڑکانہ کی قیادت عوامی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مہم شروع کرے گی۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ لندن میں نوازشریف کوجب یہ اطلاع پہنچی کہ مولانا فضل الرحمن نے لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تونوازشریف اس صدمے سے بہت زیادہ پریشان ہیں اورطبعیت بہت خراب بتائی جارہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.