نوازشریف نے مودی سے ملکراسرائیل کی مدد سےعمران خان کا ٹیلی فون ہیک کروایا:اہم شخصیت کا دعویٰ‌

0
47

اسلام آباد:نوازشریف نے مودی سے ملکراسرائیل کی مدد سےعمران خان کا ٹیلی فون ہیک کروایا:اہم شخصیت کا دعویٰ‌ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خبریں آرہی ہیں‌ کہ نوازشریف نےمودی سےمل کر عمران ‏خان کا فون ہیک کرنےکی کوشش کی سب جانتے ہیں نوازشریف کےمودی سےاس وقت تعلقات ‏کیسےتھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہیکنگ کا ‏معاملہ پاناماکیس کی طرح ہے عمران خان کے زیراستعمال فون نمبرکوہیک کرنےکی کوشش کی گئی ‏یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عمران خان کا موبائل ہیکنگ میں کامیابی ہوئی، ہیکنگ کےمعاملےکی ابھی ‏زیادہ تفصیلات نہیں آئی ہیں۔

فوادچوہدری کے مطابق کہا جا رہا ہےنوازشریف نےمودی سےمل کر عمران خان کافون ہیک ‏کرنےکی کوشش کی، سب جانتے ہیں نوازشریف کےمودی سےاس وقت تعلقات کیسےتھے اورہم یہ ‏بھی جانتے ہیں اس وقت پاکستان کے بھارت سےتعلقات بہترنہ تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر ‏عمران خان کے خلاف بھی استعمال ہوا ہے، نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان ‏کےخلاف استعمال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے ‏مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز ‏حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا۔

Leave a reply