نواز شریف نے 2 ارب سے زائد خرچ کیے مگرکہاں سے، رپورٹ آگئی

0
29

لاہور: نواز شریف کے کھاتے کھلنے لگے ، اطلاعات کےمطابق نیب کی جانب سے نواز شریف کے خلاف پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بطور سابق وزیر خزانہ اور سابق وزیراعظم کے دور میں چوہدری شوگر ملز کے شیئر ہولڈنگ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خلاف نیب کی یہ رپورت بڑی طویل اور دلچسپ ہے، جس کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں 1992 سے 2016 تک 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی انویسٹیمنٹ کی گئی جسکا زرائع نہیں دیا گیا۔

نیب کی دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ نواز شریف نے 1992 میں 4 کڑوڑ 33 لاکھ کے شیئرز مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز و دیگر کے نام منتقل کیئے جس کے زرائع آمدن فراہم نہ کر سکے۔ بیرون ملک آف شور کمپنی کے سے 1992 میں1 کڑوڑ 55 لاکھ ڈالر کا قرض کی آف شور کمپنی سے حاصل کیا،

پیڈا ایکٹ کی تلوار لٹکنے لگی ،نااہلی اور بے حسی برداشت نہیں‌

نوازشریف نے جس کمپنی سے قرض لیا اس آف شور کمپنی کا اصل مالک ظاہر نہیں کیا گیا۔

نیب کی طرف سے جو چارچ شیٹ پیش کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ ملزمان نے جعلی گیارہ ملین کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا۔

وزن کم کرنے کی جادوئی ترکیب ، مگر اعتدال ضرور

نیب دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہےکہ غیر ملکی کو ٹرانسفر کئے جانیوالے شیئرز درحقیقت نوازشریف کو 2014 میں واپس کر دئیے گئے تھے، چوہدری شوگر مل کے آغاز کے لئے شریف فیملی نے اپنی ہی 9 کمپنیوں سے قرض لیا جس کی مالیت 20کروڑ 95 لاکھ ہے۔

وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی

Leave a reply