ہٹیاں بالا :نوازشریف لندن میں ہیں مگران کا دل کشمیریوں کے لیے دل دھڑکتاہے:مریم نواز نے الیکنشن ٹرینڈ کے لیے ہٹیاں بالا کی عوام کو نئی کہانی سنادی ، اطلاعات کے مطابق آزادکشمیر میں ہونے والے انتخابات میں ن لیگ کے لیے ووٹ حاصل کرنے کے لیے مریم نواز نے بڑی بات کہہ دی
مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کوئی دوست ملک عمران خان کی بات سننے کوتیار نہیں ہے ،نوازشریف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ نوازشریف نے کشمیروں کے لیے بھارت کے ساتھ کس حد تک تعلقات استوار کیے تاکہ کشمیریوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے
مریم نواز نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اگر کشمیریوں کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجہ فاروق حیدر تمہیں نہیں چھوڑے گا،
مریم نواز نے کہا کہ میں پھر کہتی ہوں کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بننے دوں گی ، مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کو کسی صورت صوبہ نہیں بننے دیں گے،
مریم نواز نے مزید کہا کہ کشمیر کا مقدمہ ہار کر آج کشمیر پر نظر لگا کربیٹھے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے خدمت کا قدم بڑھا دیا ہے، مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف راجہ فاروق حیدر سے محبت کرتے ہیں، مریم نواز میرے رشتہ دار ہیں اس لیے ان کو ووٹ دیں
ہٹیاں بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب جانتےہیں آٹا،چینی،بجلی مہنگی کرنےمیں کون مصروف ہے؟مریم نواز نے کہا کہ ملک میں صرف عمران خان ہی خوشحال ہیں،
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کشمیرکارخ کرنےسےپہلےنامہ اعمال ساتھ لانا،کوئی دوست ملک عمران خان سےبات کرنےکوتیارنہیں،
·