نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

نواز شریف نے پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی
nawaz

سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا،

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمز شہباز، سلیمان شہباز، وفاقی وزراء عطا تارڑ، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق اور احد خان چیمہ سمیت دیگر شریک ہوئے،نوازشریف نے فیض حمید کیس اور اس سے متعلق معاملات پر پارٹی رہنماؤں کو کسی بھی قسم کے بیانات دینے سے متعلق انتہائی احتیاط برتنے کا حکم دیا،نواز شریف نے کہا کہ فیض حمید سے متعلق تمام پارٹی رہنما جذباتی بیانات دینے سے گریز کریں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا،

مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی،نواز شریف نے بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے پلان بھی مانگ لیا،نواز شریف نے پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی، نواز شریف نے بجلی کے بلوں میں جلد ریلیف کا ٹاسک دیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پلان پر بریفنگ دی، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اہم مشاورت کی گئی، نواز شریف نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کے منصوبوں اور فلاحی اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائے،اجلاس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال زیر بحث لائی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے فیض حمید کی گرفتاری کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا،اجلاس کے دوران موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور پارٹی صورتحال پر مشاورت بھی کی گئی۔

وفاقی وزیراویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے ایف بی آر کی سفارشات بھی پیش کی گئیں،

پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی ، ہم عوامی ریلیف کی توقع کرتے ہیں،نواز شریف
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی صدر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے، ہمیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو زیادہ فوکس رکھنا ہے،مہنگے بجلی کے بل عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں،پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی ہے لیکن ہم عوامی ریلیف کی توقع کرتے ہیں،یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے، مملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کے لئے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کاثبوت ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی طرح اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے،

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سے آگاہ کیا،قومی معاشی پلان کو حتمی شکل دینے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پارٹی صدر محمد نواز شریف کو بریف کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کے لئے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے،200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کو تین ماہ کے لئے ریلیف دیا ہے،ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کی کٹوتی کرکے 86 فی صد عوام کو ریلیف دیاگیا، ہم درست سمت کی طرف چل پڑے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مل کر فیصلے کر رہے ہیں۔

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

Comments are closed.