نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

nawaz

سابق وزیراعظم،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کو مری میں ان کے چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا۔

مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے ، نواز شریف نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کر دی، مریم اورنگزیب نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے محمد نواز شریف سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا، سیلفیاں بھی بنائیں۔لیہ سے آئے نوجوان نے نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سر، جیئیں گے مریں گے مگر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ساری نوجوان نسل آپ کے ساتھ ہے، آپ کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، اللّٰہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیر اعظم کے طور نہ دیکھ لوں، پاکستان کو ناقابل تسخیر آپ نے بنایا، اس دوران نوجوانوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے

نواز شریف نے نوجوانوں‌کا شکریہ ادا کیا اور انکے جذبات پر انکو سراہا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نواز شریف سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اسی دوران نواز شریف کے سیکورٹی گارڈ نے اس نوجوان کو پکڑ رکھا ہے، نوجوان بات کرتا رہا تاہم سیکورٹی گارڈ نے آخر تک نوجوان کا ہاتھ نہیں چھوڑا، سیکورٹی گارڈ کی کوشش تھی کہ نوجوان کو دور کر دیا جائے لیکن نوجوان نے اپنی بات مکمل کی.

Comments are closed.