نواز شریف کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنے کی پیشکش

شہباز شریف آج ہی آصف علی زرداری ،فضل الرحمن اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گے اور جتنا جلدی ہو سکے،ہم حکومت بنا کر آپکے سامنے حاضر ہونگے، ہم سب کو ملکر بیٹھنا ہو گا ،ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے، ہم عوام کے اور نوجوانوں کے مستقل کے لئے کچھ کر نا چاہتے ہے، پاکستان اس وقت کسی قسم کی لڑائی افورڈ نہیں کر سکتا،عوام کی آنکھوں کی چمک بتا رہی ہے کہ اس ملک کو سنوار دو، انتخابات میں مسلم لیگ ایک بہت بڑی جماعت بن کے ابھری ہے، لاہور ماڈل ٹاؤن میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہے کہ ملک کو تمام مشکلات سے نکالنا پڑے گا اسلئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہے کہ ہمارے ساتھ ملکر ملک کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے، نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لیے تمام ادارے مثبت کردار ادا کریں، سیاستدان، پارلیمنٹ، افواج پاکستان، میڈیا سب مل کر مثبت کردار ادا کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ جسے بھی مینڈیٹ ملا ہے اس کا احترام کرتے ہیں چاہے وہ پارٹی ہو یا آزاد امیدوار، ہم نے ماضی میں بھی پاکستان کو مالی مشکلات سے نکالا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم تمام آزاد امیدوروں کو دعوت دیتے ہے کہ آئیں ملکر چلیں، پاکستا ن کو مشکلات سے نکال کر آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، نواز شریف نے کہا کہ جس کو مینڈیٹ ملا ،پارٹی ہو یا فرد واحد ،آزاد ہو یا کوئی سیاسی پارٹی کا کارکن ہم اسکو خوش آمدید کہتے ہے، ہماری کسی کی ساتھ لڑائی نہیں ہے، ہم کسی سے اپنا موازانہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ عوام جانتی ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک کے لئے کیا کیا ہے، نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ ہمیں صرف مرکز میں نہیں بلکہ پنجاب میں بھی اکثریت ملی ہے، نواز شریف نے کہا کہ بہت خوشی ہوتی اگر ہمیں مکمل مینڈیٹ ملتا، لیکن ہمیں عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا، ہمیں مل کر بیٹھنا ہو گا،

Comments are closed.