سابق وزیراعظم نواز شریف مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے،
مریم نواز نے اپنے والد کا سٹیج پر استقبال کیا،نواز شریف سٹیج پر پہنچے تو ن لیگی قیادت نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالر کر کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، سٹیج پر شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار،حمزہ شہباز،عابد شیر علی،و دیگر موجود تھے، نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا، مریم نواز سے نواز شریف گلے ملے، اس موقع پر مریم نواز نے اپنے والد کے پاؤں چھوئے، نواز شریف آبدیدہ نظر آئے،نواز شریف نے سٹیج پر پہنچ کر ن لیگی رہنماؤں سے مصافحہ کیا،ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ بھی سٹیج پر موجود تھے
نواز شریف رہنماؤں سے مصافحہ کے بعد ڈائس پر آئے، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز تھیں، شہباز شریف اورحمزہ شہباز بھی ہمراہ تھے، ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر رہنماؤں نے یکجہتی کا اظہار کیا، نواز شریف کے خطاب سے قبل تلاوت کی گئی اور نعت رسول مقبول پڑھی گئی.
نواز شریف شاہی قلعہ سے گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف گئے، ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے نواز شریف کی گاڑی کی ڈرائیونگ کی،
نواز شریف معمار پاکستان ہے، جب بھی قوم کی تقدیر بدلی تو اقتدار سے ہٹا دیا گیا،شہباز شریف
ن لیگ کے صدر، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لاکھوں لوگ یہاں موجود ہیں، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نواز شریف کو خوش آمدید کہنے آئے ہیں جو قوم کا بیٹا ہے، آپ کا بھائی ہے،یہ نواز شریف جدوجہد ہے،مینار پاکستان گواہی دے رہا ہے کہ اس سے بڑا جلسہ،پرجوش مجمع کبھی نہیں ہوا، میں آپکو سلام پیش کرتا ہوں، نواز شریف معمار پاکستان ہے، جب بھی قوم کی تقدیر بدلی تو اقتدار سے ہٹا دیا گیا،نواز شریف نے جیلیں کاٹیں مگر صبر کا دامن ہاتھ سے ہاتھ نہیں چھوڑا، نو مئی کا واقعہ دو ر کی بات ،نواز شریف کے ہوتے ہوئےکوئی گملہ نہیں ٹوٹا، نواز شریف آ گیا، پاکستان کی تقدیر بدلے گی،نواز شریف نے کہا کہ میں پاکستان کی سالمیت پر سودا نہیں کروں گا، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنایا، واجپائی مینار پاکستان آیا تھا اور اس وقت اس نے کہا تھا کہ پاکستان بنتے وقت ہم پر بڑے گھاؤ لگتے ہیں، ہم پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں، لاہور کا معاہدہ جس میں کشمیر کا ذکر تھا وہ واجپائی نے نواز شریف کے ساتھ کیا، پھر ایک ڈکٹیٹر آیا اور معاہدے کے خلاف کام کیا،ظلم اور زیادتیاں ہوئیں لیکن نواز شریف نے برداشت کیا،
مینار پاکستان ن لیگی جلسہ ،فلسطین پر اسرائیلی تسلط کے خلاف قرارداد پیش
ن لیگی رہنما سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کے خطاب سے قبل قرار داد پیش کرتے ہوئے کہ نواز شریف کی صدارت ،قیادت میں آج مطالبہ کرتے ہیں کہ ارض فلسطین سے اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کروایا جائے،کشمیر سے بھارتی تسلط ختم کروایا جائے،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے چار سال بعد نواز شریف واپس آیا،اللہ نے انکو سلامتی، شفا دی اور آج چار سال بعد عزت سے گھر واپس آیا،مریم نواز نے کہا کہ اب کون وزیراعظم بننے جا رہا ہے، اس دھرتی کا بیٹا آ رہا ہے، فارن فنڈنگ والا نہیں آ رہا.
نواز شریف سٹیج پر پہنچے تو مریم نواز نے شرکاء سے کہا کہ موبائل کی لائٹ آن کر لیں اور نواز شریف کو دکھائیں کہ کتنے لوگ انکے استقبال کے لئے موجود ہیں، شرکا نے موبائل کی لائٹس آن کیں، ایک شرکاء نے کہا کہ میرے پاس موبائل نہیں، جس پر مریم نواز نے کہا کہ میری ٹیم کے کسی ممبر سے رابطہ کرنا میں موبائل بھیجوں گی، مریم نے آزادی پل پر کھڑے شرکاء کی موبائل لائٹس بھی آن کروائیں،
سابق وزیراعظم نواز پہنچ گئے ہیں، نواز شریف کا طیارہ لاہور میں لینڈ کر چکا ہے،نوا زشریف کے طیارے نے لاہور لینڈ کیا تو جہاز میں موجود کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف، دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے،نواز شریف کا شہباز شریف نے استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا ہار پہنایا،وزیراعظم ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں،نواز شریف کا ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ میں اترا.
نواز شریف کا ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ کے قریب پہنچا تو سٹیج سے نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگوائے گئے،اس موقع پر مریم نواز نے بھی کارکنان کی جانب سے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا.مریم نواز اس دوران آبدیدہ بھی نظر آئیں،
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1715703039951331483
نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، مریم نواز کا خطاب
نواز شریف کے جلسہ گاہ پہنچنے سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے تمام کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز نے تمام صوبوں کے نام گنوائے اور کہا کہ پورا پاکستان یہاںموجود ہے،رنگ روڈ، موٹروے سب جام ہیں، قافلے آ رہے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ قافلے آئیں گے تو وہ کہاں سمائیں گے میں نے آج تقریر نہیں کرنی، تقریر نواز شریف کرے گا، میں نے صرف سلام کرنا تھا اور بتانا تھا کہ و تعز من تشا و تذل من تشاء، اللہ جسے چاہے عزت دے، پوری دنیا بھی مل جائے اور وہ اسکو ختم کرنا چاہے تو جب تک اللہ نہ چاہے ختم نہیں ہو سکتا، نواز شریف اسکی زندہ مثال ہے،آج اللہ کے آگے سر جھکاتی ہوںَ شکر الحمدللہ،نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، میں سمجھتی تھی، مینا رپاکستان بہت بڑی جگہ ہے مگر مجھے نہیں پتہ تھا کہ ن لیگ کے شیروں کے لئے یہ جگہ بھی چھوٹی پڑ جائے گی
ن لیگی رہنما حمزہ شہباز سٹیج پر مریم آئے تو مریم نواز نے کہا کہ آج ن بھی یہیں کھڑی ہے اور شین بھی، اللہ تعالیٰ دونوں بھائیوں کی جوڑی سلامت رکھے،نواز شریف شاہی قلعہ پہنچے تو دیگر رہنما استقبال کے لئے گئے تا ہم مریم نواز سٹیج پر ہی موجودرہیں،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 11 سال جلا وطنی برداشت کی، نواز شریف واحد لیڈر ہے جس کی تاریخ میں اتنے سیاسی اتار چڑھاؤ آئے، اس نے دکھ اور تکلیفیں اٹھائی، سیاسی تکلیفیں میں نہیں گنتی، سیاسی ورکرسیاسی اتار چڑھاؤ سے نہیں گھبراتے لیکن کچھ دکھ نواز شریف کو ایسے لگے جن کا مداوار ساری زندگی ممکن نہیں، اس مٹی کی خاطر نوا ز شریف ایک بار پھر موجود ہے، آج ان شاء اللہ پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے.آج اسکے مخالفین دو دور تک نظر نہیں آ رہے جو ہیں گھروں میں دبک کر بیٹھے ہیں اور ہر طرف سے نواز شریف کی آواز آ رہی ہے،
مریم نواز نے جلسہ گاہ میں نعرہ تکبیر بھی لگوایا، نواز شریف نے لاہور پہنچ کر ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی اور مغرب کی نماز ادا کی، نواز شریف ہیلی کاپٹر سے اترے تو سی سی پی لاہور نے انہیں سلیوٹ کیا،
سابق وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہو رہا ہے، ن لیگی کارکنان ملک بھر سے لاہور پہنچے ہیں
مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف لاہور کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔ شہبازشریف نے محمد نوازشریف کی تصویر والی شرٹ پہنی ہوئی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف لاہور کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔ شہبازشریف نے محمد نوازشریف کی تصویر والی شرٹ پہنی ہوئی ہے pic.twitter.com/JGj2lgpGau
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 21, 2023
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ابھی مینار پاکستان پر نہیں پہنچے تھے لیکن جلسہ گاہ ابھی ہی بھر چکا ہے اور بہت بڑی تعداد ابھی جلسہ گاہ کے باہر موجود ہے۔ مسلم لیگ ن نے جسے تاریخ ساز جلسہ کا کہا تھا وہ آج ہوتا نظر آرہا ہے۔قافلے ابھی تک آ رہے ہیں،ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر، سابق اراکین اسمبلی قافلے لے کر پہنچ رہے ہیں، نواز شریف جب تک جلسہ گاہ آئیں گے تو گراؤنڈ کے اندر کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہو گی، دیکھنا یہ ہے کہ لاہوری اس جلسے میں کتنی شرکت کرتے ہیں کیونکہ جلسہ میں ملک بھر سے لوگ آئے ہیں،
مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں رات سے عوام کا جوش و خروش ہے،نواز شریف کی آمد میں لوگ انہیں خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں ،نواز شریف پاکستانی عوام کے لئے امید کی کرن ہیں، اب پاکستان میں خوشحالی کا دور شروع ہو گا
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،
نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان
نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان
سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید
پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج
نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات