نوازشریف نےفوجی افسران کورشوت دینے کی کئی کوششیں کیں؛مگربے مراد ٹھہرے

0
18

لاہور: نوازشریف نےفوجی افسران کورشوت دینے کی کئی کوششیں کیں؛مگربے مراد ٹھہرے،اطلاعات کے مطابق سابق صدر پاکستان ، نوازشریف کے محسن ،سیاسی مربی جنرل محمد ضیاء الحق کے صاحبزادے اعجاز الحق نے دعویٰ‌کیا ہے کہ نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کئی کوششیں کیں۔مگر تمام کوششیں ناکام ہوئیں اورنوازشریف بے بے مراد ٹھہرے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے فوج کیخلاف کی جانے والی حالیہ تقاریر کے بعد پاکستان مسلم لیگ ضیاءالحق گروپ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے سابق وزیراعظم پر شدید تنقید کی ہے۔

اعجاز الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی، جب فوجی افسران نے رشوت لینے سے انکار کیا، تو پھر قائد ن لیگ نے ان کیساتھ لڑائی شروع کردی۔ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی فوج کے اعلیٰ افسران سے کبھی نہیں بنی۔ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں ہر آرمی چیف سے لڑائی کی، کسی آرمی چیف کیساتھ ان کی نہیں بنی۔

نواز شریف کی حالیہ فوج مخالف تقاریر کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایک مضبوط ادارہ ہے جس کی پشت پر پاکستان کی 22 کروڑ عوام کھڑی ہے، جو ہمیشہ اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ یہاں واضح رہے کہ فوج مخالف بیانیہ اپنانے کے بعد نواز شریف کو ن لیگ کے اندر سے بھی کئی رہنماوں کی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک سینئر صحافی کے مطابق کئی لیگی رہنماوں نے نواز شریف سے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر آپ فوج مخالف بیانیہ اپنانا چاہتے ہیں تو یا تو خود پاکستان آ جائیں، یا ہمیں لندن بلا لیں۔ ہم پاکستان میں اس بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

دوسری طرف کچھ ایسی اطلاعات بی آرہی ہیں کہ نوازشریف نے فوج کے خلاف بیانیہ واپس لینے سے انکارکردیا ہے اوربرملا اعلان کیا ہے کہ وہ پاک فوج کو ہراس محاذ پررسوا کریں گے جہاں ان کا بس چلے گا

Leave a reply