‏نواز شریف نے اتنی محنت سے دہشتگردی ختم کی لیکن نیازی کے دور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے لگی۔ حنا پرویز بٹ

آج صبح کراچی سٹاک مارکیٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر حنا پرویز بٹ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‏نواز شریف نے اتنی محنت سے دہشت گردی ختم کی لیکن نیازی کے دور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے لگی ہے-

باغی ٹی وی : آج صبح کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز کی بہادری سے کاروائی کرنے پر معروف شخصیات نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں وہیں اپوزیشن جماعتیں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹویٹ میں موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف نے اتنی محنت سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا لیکن نیازی کے دور میں اب پھر سے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے لگی۔


حنا پرویز نے لکھا کہ یہ حکومت ہر فیلڈ میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔خدارا ان نااہلوں سے جان چھڑوا کر پاکستان کا بھلا کریں۔۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مرین نواز نے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا تھا دھرتی کے بیٹوں کو سلام، جنہوں انتہائی کامیابی سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا-

واضح رہے کہ آج صبح مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا تھا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے-

جبکہ دوسری جانب کراچی میں اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی ہے-

کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں چار دہشت گرد ہلاک

 

بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

 

زمین پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے ، کامران خان

 

کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا ؟

بی ایل اے نے

کراچی حملے میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دیں

 

دھرتی کے بیٹوں کو سلام، جنہوں انتہائی کامیابی سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا ، مریم نواز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.