نواز شریف اور مریم نواز پر ایک اور "جمعہ” بھاری رہا

0
30

مسلم لیگ ن پر ایک اور جمعہ بھاری رہا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تو مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست بھی خارج کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں اور ضمانت میں توسیع نہیں کی .نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت سات مئی کو ختم ہو رہی ہے،نواز شریف اگر خود سرنڈر نہیں کریں گے تو انہیں‌ گرفتار کیا جائے گا، نواز شریف کی ضمانت کی درخواست جمعہ کو مسترد ہوئی ، دوسری جانب نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تو عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی.

شریف برادران اور مسلم لیگ ن کے لئے جمعہ کا دن بھاری رہتا ہے، پانامہ کیس کے فیصلے سے تاحیات نااہلی کے فیصلے تک سب جمعہ کو سنائے گئے، پانچ مئی 2017 بروزجمعہ پاناما جے آئی ٹی بنی۔ اٹھائیس جولائی بروز جمعہ نواز شریف نااہل ہوئے۔ پندرہ ستمبر بروز جمعہ نظر ثانی کی درخواست خارج ہوئی۔ تیرہ اپریل کو نواز شریف تاحیات نا اہل ہوئے .ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جمعہ چھ جولائی دوہزار اٹھارہ کو سنایا گیا جب عدالت نے نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن قید کی سزا کا حکم سنایا۔ س سے پہلے اصغر خان کیس میں نوازشریف اور دیگر کیخلاف تحقیقات کا حکم بھی انیس اکتوبر 2012 بروز جمعے کو ہی جاری ہوا تھا. آج نواز شریف کی درخواست ضمانت میں توسیع بھی جمعہ کو مسترد ہوئی اور مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست بھی جمعہ کو ہی خارج ہوئی.

Leave a reply