نوازشریف نے پی ڈی ایم کوپیپلزپارٹی سے دوررکھنے کے لیے خطرناک کھیل کھیلا:دھمکی پھرنوٹس پرنوٹس

0
21

اسلام آباد:نوازشریف نے پی ڈی ایم کوپیپلزپارٹی سے دوررکھنے کے لیے خطرناک کھیل کھیلا:دھمکی پھرنوٹس پرنوٹس ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی نشست حاصل کرنے کا جتنا غم نوازشریف کو ہے اتنا شاید پیپلزپارٹی کے جانی دشمنوں‌ کوبھی نہ ہو،یہی وجہ ہے کہ نوازشریف نے اس موقع ایک اورخطرناک چال چلی ہے تاکہ پی پی کی فتح کےبعد ن لیگ تنہا نہ رہ جائے

اس سلسلے میں ن لیگی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہو اہے کہ نوازشریف کو جب یہ محسوس ہوا کہ پی پی کے ساتھ اوربھی جماعتیں اظہارمحبت کرنے جارہی ہیں تو نوازشریف نے حسب روایت پی ڈی ایم ہی کی قیادت کوپی پی کے خلاف استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جس طرح وہ ان ن لیگی رہنماوں‌ کو اداروں کے خلاف کرتے رہے ہیں جن کی و فا داری پرشک تھا

نوازشریف نے اس فارمولے کے تحت پی ڈی ایم کی چھوٹی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام نورانی ، جمعیت اہلحدیث جسی چھوٹی جماعتوں‌کا کندھا استعمال کرتے ہوئے پی پی کوشوکازنوٹس جاری کروایا ہے کہ وہ وضاحت پیش کرے کہ اس نے سینیٹ میں کیا کھیل کھیلا

دوسری طرف پی پی بھی ن لیگ کی ان حرکتوں سے واقف ہونے کی وجہ سے محتاط بھی ہے اورسخت ردعمل دینے کے لیے تیار بھی ہے ،

اس فارمولے کے تحت پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹسز جاری کرکے پیپلز پارٹی سے جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی ایم میں خلیج مزید وسیع ہوگئی، سینیٹ میں اپوزیشن کے دو علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے۔

ایوان بالا کے اجلاس سے پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کمرے میں آزاد اپوزیشن کی جماعتوں کا مسلم لیگ نون کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ نون، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

دوسری طرف معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پی پی کو سینیٹ میں مزید حمایت مل گئی ہے اورپی پی نے حکومت کے ساتھ مل کرملکی مفاد کے لیے قانون سازی کی جو پیش کش کی ہے اس کی وجہ سے پی پی کا گراف بلند ہوا ہے ، اورن لیگ مزید تباہی کی طرف گامزن ہے ،

Leave a reply