نوازشریف ہرفن مولا تھے:اپنے کارکنوں کوجاتے جاتے اداکاری بھی سکھاگئے:اہم رہنما بول اٹھے

لاہور:نوازشریف ہرفن مولا تھے:اپنے کارکنوں کوجاتے جاتے اداکاری بھی سکھاگئے:اہم رہنما بول اٹھے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنما عطا تارڑ کی گرفتاری کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں حراست میں ہی نہیں لیا گیا تو رہائی کیسی؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رنگ بازی اور شو بازی (ن) لیگ کا وطیرہ ہے۔ پولیس کو عابد رضا کی گاڑی میں اسلحہ کی اطلاع ملی۔ عطا تارڑ اس موقع پر خود اچھل کر پولیس وین میں بیٹھ گئے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ اور عابد رضا نے افراتفری پھیلائی۔ عطا تارڑ شاید سینیٹ میں پہنچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ رنگ باز عطا تارڑ اپنی جماعت کو متاثر کر سکتے ہیں کسی اور کو نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ نے سیاسی گیدڑ کا کردار ادا کیا۔ عطا تارڑ سستی شہرت سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.