آزاد کشمیرانتخابات:ن لیگ کے قائد نوازشریف کل اہم خطاب کریں گے:مریم نواز

0
73

لندن:آزاد کشمیرانتخابات:ن لیگ کے قائد نوازشریف کل اہم خطاب کریں گے:مریم نوازنے ٹویٹ کرکے ایک بارپھرایک ایس پیغام دیا ہے کہ جس سے بہت زیادہ بُو محسوس ہورہی ہے

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل لندن میں رہائش پذیرنوازشریف پاکستانیوں سے خطاب کرنا چاہتے ہیں ، مریم نواز نے کہا ہے کہ کل 12 بجے اس کے والد لندن سے قوم کو خطاب کریں گے

دوسری طرف باغی ٹی وی ذرائع کو یہ معلوم ہوا ہے کہ ایک بارپھرن لیگ کے قائد نوازشریف ڈسکہ اوروزیرآباد والی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے قومی اداروں پربہت زیادہ الزام تراشی کرکے ان انتخابات کوقبل از وقت ہی متنازعہ بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس تقریرکا سکرپٹ لکھا جاچکا ہے جس میں یہ الزامات بھی لگائے جاسکتے ہیں کہ لوگوں کو زبردستی پی ٹی آئی کوووٹ دینے کے لیے مجبورکیا جارہا ہے

یہ بھی کہا جائے گا کہ آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کو بھی پیغام بھیجے گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ یہ علی امین گنڈہ پوراوردوسرے وفاقی وزراکی طرف سے کشمیرانتخابات میں مہم پرسخت اعتراضات کیئے جائیں گے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف کچھ ایسے فرضی ثبوت پیش کرنے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں جس سے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ ان انتخابات میں ن لیگ کوہرانے کےلیے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے

 

اس کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اورپاکستان کے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے پھرکوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑا جاسکتا ہے

یاد رہے کہ باغی ٹی وی اس سے پہلے اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ انکشاف کرچکا ہےکہ لندن میں میاں نوازشریف کے شاہی محل میں ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک قائم ہے جہاں سے پاکستان میں ن لیگ کے مخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے ضمنی انتخابات میں ایک خطرناک پراکسی تیارکرکے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی

ان ضمنی انتخابات میں گلوبل فون اوردیگرسیکرٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے پاکستانی اداروں‌ کے نمبرزفیڈ کرکے پھرن لیگ کے ان ورکرز کوکال کی جاتی ہے جن پرشک ہوتا ہےکہ وہ کہیں پی ٹی آئی کوووٹ تونہیں دے رہے،ان کوچیک کرنے کےلیے گلوبل فون کے ذریعے جب کال کی جاتی ہے توسامنے سکرین پرجونمبرفیڈ کیا جاتا ہے وہ شو ہوتا ہے اور پھر یا تو ووٹ دینے کے حوالے سے گفتگو کی جاتی ہے یا پھرکوئی سخت پیغام دیا جاتا ہے

پھر لندن میں یہی سوشل میڈیا نیٹ ورک انتخابات والے علاقوں میں ایسی کالیں کروا کرکچھ لوگوں کے دلوں میں یہ تاثردینے میں کامیاب ہوجاتا ہے کہ واقعی انہیں کسی خاص لوگوں‌ نے ووٹ کے لیے فون کیا ، حالانکہ ایسا نہیں ہوتا بلکہ یہ سب گلوبل فون اوردیگرایپلی کیشنز کے ذریعے پراکسی کھیلی جاتی ہے

ذرائع کے مطابق کل نوازشریف اپنی ٹیم کی طرف سے تیارکردہ ان فرضی کہانیوں کا حوالہ دے کرلوگوں کوالیکشن کے حوالے سے گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے اورپھرانہیں حقائق کوبنیاد بنا کرکشمیریوں کون لیگ کوووٹ دینے اور ن لیگ کے لیے کٹ مرنے کا درس بھی دیں گے

Leave a reply