سینیٹ میں نوازشریف کی ہدایت اپنی اپوزیشن بنارہےہیں،پی پی کی کوئی حیثیت نہیں:ن لیگ

0
37

اسلام آباد: سینیٹ میں نوازشریف کی ہدایت اپنی اپوزیشن بنارہےہیں،پی پی کی کوئی حیثیت نہیں: ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل مسلم لیگ (ن) سمیت 5 جماعتوں نے ایوان بالا (سینیٹ) میں 27 اپوزیشن سینیٹرز پر مشتمل الگ بلاک بنانے پر اتفاق کرلیا۔

سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں بلاک بنانے کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل 5 جماعتوں کے سینیٹ کے رہنماؤں کےاجلاس میں کیاگیا۔ان کا کہا تھا کہ یہ فیصلہ نوازشریف کا ہےاورجونوازشریف کا فیصلہ نہیں مانے گا اسے پی ڈی ایم سے نکال دیا جائے گا

ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے سینیٹ میں اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی سے وضاحت طلبی کیلئے صدرپی ڈی ایم سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بی اے پی سے ووٹ لینے کا معاملہ صدر پی ڈی ایم کو بھجوایا جائے اور پی ڈی ایم سربراہ وضاحت طلب کریں کہ دونوں جماعتوں نے اصولوں اور فیصلوں کی خلاف ورزی کیوں کی؟

Leave a reply