نوازشریف کی جان میں جان آگئی:شرپسندی پھیلانے کے لیے 6 ماہ اورمل گئے

0
32

اسلام آباد: نوازشریف کی جان میں جان آگئی:شرپسندی پھیلانے کے لیے 6 ماہ اورمل گئے،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے نواز شریف کو برطانیہ میں 6 ماہ کی توسیع مل گئی۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانوی حکومت کے پاس ہماری باقاعدہ تحریر جاچکی ہے جس میں برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کا ویزا ختم کردیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کے پاس اب دو تین آپشنز ہیں جس پر وہ برطانیہ میں رہ سکتے ہیں، وہ بیماری کا کہہ کر برطانیہ میں رہ سکتے ہیں لیکن بیماری کا بتانا ہوگا، انہیں بتانا ہوگا کس علاج کے لیے آئے اور کیا پاکستان میں علاج ممکن نہیں تھا۔

معاون خصوصی کے مطابق نواز شریف بانی متحدہ کی طرح سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے سکتے ہیں، نواز شریف کو واپس لانے کے لیے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ملٹی پل 10 سال کا ویزا تھا جس بنیاد پر وہ باہر گئے، برطانوی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت کی ٹرم اینڈ کنڈیشن سے آگاہ کیا تھا، برطانیہ کو اب آگاہ کردیا ہے کہ نواز شریف کا اسٹیٹس مفرور مجرم کا ہے، برطانوی حکومت ان کا اسٹیٹس دیکھ رہی ہے۔

اسحاق ڈار کے حوالے سے شہزاد اکبر نے کہا کہ دیکھنا ہوگا اسحاق ڈار اس وقت برطانیہ میں کس اسٹیٹس پر رہ رہے ہیں، وہ برطانیہ میں ایک سال سے زائد عرصے سے رہے ہے ہیں، انہیں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ان کی پراپرٹی سیل ہوچکی ہے۔

Leave a reply