محب اللہ سےنوازشریف کی ملاقات:شہبازشریف اس حرکت پرناخوش تھے:معروف صحافی کا دعویٰ

0
29

اسلام آباد: محب اللہ سےنوازشریف کی ملاقات:شہبازشریف اس حرکت پرناخوش تھے:معروف صحافی کا دعویٰ اطلاعات کے مطاب قسینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی حمداللہ سے ملاقات پر شہباز شریف نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں شکست و ریخت کا عمل بڑھ گیا۔استعفے کی شہباز شریف تردید کر رہے ہیں نہ دوسرا گروپ۔ شہباز شریف کو موقع دینے سے مریم نواز اور نواز شریف کو فائدہ ہو گا لیکن لگتا ہے مریم چاہتی ہیں چچا مستعفی ہو جائیں۔

چودھری برادران ساتھ دیں تو ن لیگ کے لوگ ان سے الگ ہونا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی اپروچ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت سے کیا ملا،اب پارٹی میں احساس بڑھتا جا رہا ہے کہ یہی صورتحال رہی تو پارٹی بکھر جائے گی۔شہباز شریف اس بات پر بہت ناخوش ہوئے کہ کہ حمد اللہ محب سے ملاقات کی کیا ضرورت تھی،حاصل کیا ہوا؟

Leave a reply