نوازشریف کی”شریفانہ سازشیں”چاہتے ہیں کہ مارشل لالگ جائے،ملک وقوم جائیں بہاڑمیں اورجان چھوٹ جائے،:مبشرلقمان

لاہور:نوازشریف کی کوشش ہےکہ مارشل لا لگ جائےاورمیری جان چھوٹ جائے،ملک وقوم جائیں بہاڑ میں:مبشرلقمان سب سے پہلے پاکستامن،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرسیاستدان اورمبشرلقمان بھی نوازشریف کی "شریفانہ سازشوں”پرخاموش نہ رہ سکے

 

باغی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما ایازصادق کی طرف سے پاکستان کی سلامتی کے خلاف بیان کے بعد مبشرلقمان نے پاکستان کے سنیئرصحافیوں ، دفاعی تجزیہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں دکھ ہے کہ وہ ایازصادق کوایک معتدل اورمحب وطن خیال کرتے تھےلیکن پاک فوج کے خلاف بیان کے بعد ایازصادق نے اپنی ساری زندگی کا بھرم ،عزت اورباپ دادے کا نام چند سیکنڈ میں دفن کردیا

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ن لیگ کی طرف سے پاک فوج کے خلاف بیان ایک سوچی سمجھی سازش ہے اوراگرنوازشریف کی "شریفانہ سازش” کا نام دیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہوگا

 

مبشرلقمان نے سنیئر صحافیوں دفاعی تجزیہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے بڑے دکھ کا اظہار کیا کہ نوازشریف پاکستان سے اکٹھی کی ہوئی دولت اوراپنی جان بخشی کی خاطرملک کومارشل لا کی طرف دھکیل رہےہیں

 

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کا خیال ہے اگرمارشل لا لگ گیا تو باہر کی دنیا میں پاکستان کا امیج تباہ ہوجائے گا اورعدالتی فیصلوں کی کوئی قدرنہیں رہے گی اورنوازشریف کے خلاف فیصلوں کوڈکٹیٹرشپ کی کارروائی گردانہ جائے گا اوریوں نوازشریف کے خلاف کارروائی ممکن نہیں ہوگی اورایک وقت آئے گا کہ نوازشریف کوبیرونی طاقتیں ریلیف لے کردیں گی

Comments are closed.