نوازشریف کےسیاسی مخالف شیخ رشید جارہےہیں

0
24
شیخ رشید اور......کا مقابلہ حسن کروایا جائے، مولانا جج ہوں.سینیٹ میں مطالبہ آ گیا

لاہور:نوازشریف کےسیاسی مخالف شیخ رشید جارہےہیں ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے سخت ترین مخالف اورسیاسی نجومی نے جانے کا اعلان کردیا ہے ،

وہ کہاں جارہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد پاکستان سے پاکستانیوں کے لیے بڑےسفرپرروانہ ہورہےہیں ،

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد عرب ممالک کے دورے پرجارہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ کویت کیلئے جلد لیبر ویزہ کھلنے کی خوشخبری سناتےہوئے کہا کہ کویت اور قطر میں لیبر کی بڑی گنجائش پیدا ہونے لگی ہے،

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے دورے پر گیا تھا، میں نے وزیراعظم کا خیرسگالی کا خط قطری امیر کو دے دیا تھا میں حق نہیں رکھتا کہ خط پڑھوں۔

شیخ رشید نے اعلان کیا کہ وہ جلد کویت کا بھی دورہ کرنے جارہا ہوں، کویت اور قطر میں لیبر کی بڑی گنجائش پیدا ہونے لگی ہے۔کویت کیلئے2011ء سے ویزے پر پابندی ہے، جلد ویزہ کھل جائے گا۔

Leave a reply