نواز الدین صدیقی پھنس گئے ایک اور مشکل میں

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کے لگتا ہے آج ستارے ہیں گردش میں ، ابھی وہ اپنی سابقہ اہلیہ کے تنازعات سے نکلے نہیں ہیں اور پھنس گئے ہیں ایک نئی مشکل میں نواز الدین صدیقی نےحال ہی میں سافٹ ڈرنک کے کمرشل میں کام کیا . یہ ایڈ ہندی اور بنگالی زبان میں بھی پیش کیا گیا. کولکتہ کے ایک وکیل نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے بنگالیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے. ہندی زبان میں بنائے جانے والے سے ایڈ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ جس سے لگے کہ لوگوں کی تضحیک کی گئی ہے. لیکن جب یہ ایڈ بنگالی

زبان میں پیش کیا گیا تو اس میں ایسی چیزیں کی گئیں کہ جن سے بنگالیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جان بوجھ کر بنگالیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے. نواز الدین صدیقی کے خلاف بڑے پیمانے پر اھتجاج دیکھتے ہوئے کپمنی نے اس اشہتار کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا ہے اور ٹی وی پر چلنے سے منع کر دیا ہے. یوں اداکار کو ایک اور مقدمے کا سامنا ہے.

Comments are closed.