نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل پر رپورٹ عدالت میں جمع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنسز میں نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی وفاقی حکومت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نوازشریف کو ڈاک کے ذریعے وارنٹ بھیجے تھے،وارنٹس لندن میں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے وصول کئے۔ وفاق کی تعمیلی رپورٹ پر حسن نواز کے دستخط موجود ہیں، واضح رہے ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانات وارنٹس جاری کر رکھے ہیں۔عدالت نے سیکریٹری خارجہ کو نواز شریف کی آج عدالت حاضری یقینی … نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل پر رپورٹ عدالت میں جمع پڑھنا جاری رکھیں