نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسہ میں خطاب کے دوران پاک فوج، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین نیب پر کڑی تنقید کی

نواز شریف نے اپنی حکومت کے چند کارنامے گنوائے بعد ازاں عمران خان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کرپشن کے الزامات لگائے،

نواز شریف کی تقریر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے خاتون اینکر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آج گوجرانوالہ کی تقریر، جو میڈیا پر تو نہ دکھائی گئی، لیکن جلسے میں موجود لوگوں نے سنی، ریکارڈ کی، برزبان آگے پھیلائی جائیگی، سوشل میڈیا پر چلائی گئی، کیا اِس تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے نواز شریف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل سے سوچ رہا تھا کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی ایم کو گوجرانولہ جلسہ میں شرکت کی دعوت کیوں نہیں دی۔ اب پتہ چلا نواز شریف نے نواز پشتین بن کر منظور پشتین کی تقریر خود کرنی تھی۔

خاتون اینکر عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آج وہ سب کچھ کہہ دیا جو صرف سوچا ہی جا سکتا تھا ۔۔۔صورت حال بدل نہیں رہی ، بدل گئی ہے ۔۔ آنے والے دنوں میں بیانیہ کمزور نہیں مضبوط ہو سکتا ہے ۔۔۔ اللہ رحم کرے

ایک صارف غلام رسول کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف نہیں بھارت بول رہا تھا،باجوہ ڈاکٹرائن انڈیا کو پوری دنیا میں اکیلا کر چکا ہے۔مجھے نواز شریف کے چہرے پہ مودی نظر آرہا تھا

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اس جلسے کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بتا کر کوریج دے رہا ہے، اور نواز شریف نے فوج کے خلاف بکواس کر کے ان کے مؤقف کو درست ثابت کیا اور دنیا میں ملکی وقار کو ٹھیس پہنچائی

نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

Leave a reply