نیا اشتہار دیا جائے ہو سکتا ہے کوئی ایک کروڑ میں لائسنس خرید لے،سپریم کورٹ

0
23
سندھ حکومت نے حلقہ بندی کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کر دی

نیا اشتہار دیا جائے ہو سکتا ہے کوئی ایک کروڑ میں لائسنس خرید لے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پشاورمذ بح خانہ لائسنس اجرا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت کانے خیبرپختونخوا حکومت کو پشاور مذبح خانہ کے لائسنس کے اجرا کیلئے اشتہار دینے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ نے پشاور میٹرو پولیٹن کارپوریشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کارپوریشن دوسرے فریق کے ساتھ ملی ہوئی ہے . جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 5سال پہلے مذبح خانے کیلئے نیا اشتہار دینے کا حکم دیا پشاور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہائیکورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کر رہی ہے،

وکیل میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے عدالت میں کہا کہ مذ بح خانے کا لائسنس 51 لاکھ روپے میں دیا گیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کارپوریشن کو شفافیت کے عمل پر کیا اعتراض ہے،نیا اشتہار دیا جائے ہو سکتا ہے کوئی ایک کروڑ میں لائسنس خرید لے ،ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا  نے تسلیم کیا کہ لائسنس کے اجرا میں فراڈ ہوا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

پاکستان کے شہریو‍ں کا ناحق خون بھارت میں بہا، بھارت جواب دے،فواد چودھری کی ہندو کونسل کے دھرنے میں شرکت

بھارت میں 11 پاکستانی ہندو شہریوں کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل،سپریم کورٹ میں کس کی ہوئی طلبی؟

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

Leave a reply