نیا پاکستان ہے یہ، عوام روٹی کھانا چھوڑ دیں، شاہد خاقان عباسی کی حکومت پر کڑی تنقید
نیا پاکستان ہے یہ، عوام روٹی کھانا چھوڑ دیں، شاہد خاقان عباسی کی حکومت پر کڑی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پارٹی قیادت سے کیا ناراضی ہو سکتی ہے؟ نیا پاکستان ہے، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں تو مسئلہ ہی ختم ہو جائے،
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا اب عوام بھگتیں،70روپےکلو آٹا فروخت رہا ہے، یہ اپنی ناکامی پر شرمندہ بھی نہیں، آٹا نہیں دے سکتے شرمندہ تو ہو جائیں،حکومت کا ہر دن پاکستان کی عوام پر بھاری ہو گا،تنخوائیں بڑھا دی جائیں تو بہتر ہو گا لیکن عمران خان ٹیکس بھی ادا کریں ،
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈرنےمعاملات اسمبلی میں اٹھانےہوتےہیں،بدقسمتی سے اسمبلی چل ہی نہیں رہی،اسمبلی میں کوئی بھی بات کریں،سپیکر صاحب اجلاس ختم کر دیتے ہیں،اسمبلی میں صرف ایک بل بڑی عجلت سے پاس ہوا،الیکشن کمیشن کےارکان کی تعیناتی پربیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے،
ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کر دی گئی،شاہد خاقان عباسی کو عدالت پیش کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع کر دی.
شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع، کتنی؟