نیا پاکستان میں ایک نہیں 2 پاکستان ہیں،کیا پانامہ صرف نواز شریف تک محدود ہے؟ بلاول زرداری برس پڑے

0
34

نیا پاکستان میں ایک نہیں 2 پاکستان ہیں،کیا پانامہ صرف نواز شریف تک محدود ہے؟ بلاول زرداری برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ٹیمیں موجود ہیں،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش رکی تو میرپورخاص میں ہورہی تھی،بارشوں سے اندرون سندھ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا،ایل بی او ڈی منصوبے کی وجہ سے نقصان ہوا ہے،نیشنل ڈیزاسسٹر کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا،میرپورخاص میں زیادہ بارش ہوئی،پورا میرپورخاص سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے،سندھ بھر میں 25لاکھ افراد بارشوں سے متاثر ہوئے،سندھ کے کچے کے علاقے کے لوگوں کو منتقل کیا ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،کورونا بحران کے بعد بارشوں سے معیشت کو نقصان ہوا ،موجودہ صورتحال میں کسانوں کو ریلیف دینا ہوگا،کسانوں کو ہنگامی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے،وزیراعظم کو بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانا چاہیے،وزیراعظم 5گھنٹے کیلئے سندھ آکر واپس نہ جائیں، وزیراعظم ،وزیراعلیٰ  سندھ اور ان کی ٹیم کی طرح یہاں آکر بیٹھیں،پیپلزپارٹی مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 2011میں اسی طرح کی بارش ہوئی تو پوری دنیا متوجہ ہوئی،بارش سے بلوچستان کو بھی نقصان پہنچا، این ڈی ایم اےپر 3نالوں سے باہر نکلنے پر پابندی نہیں،این ڈی ایم پورے ملک کا ادارہ ہے،این ڈی ایم اے اپنی ذمہ داری پوری کرے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا منشور تھا دو نہیں ایک پاکستان،واضح نظر آرہا ہے نئے پاکستان میں ایک نہیں دو پاکستان ہیں،سابق صدر آصف زرداری کو نیب عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے،آصف زرداری کے خلاف نیب کیسز سیاسی اورمذاق ہیں، حکومت اور اس کے اتحادی اپنے خلاف کیسز میں عدالتوں کا سامنا تک نہیں کررہے،کیس سندھ کا لیکن ٹرائل راولپنڈی میں ہورہا ہے،اربوں کھربوں روپے کرپشن کے الزام لگا ئے جارہے ہیں، یہ مذاق بند کریں،توشہ خانہ ریفرنس ایسا ہے جیسے ایس ایچ او جعلی الزام لگا کر ظلم کرے،

بلاول نے وزیراعظم کے دورہ کراچی سے قبل بڑا مطالبہ کر دیا

بلاول کے لاڑکانہ میں پولیس سٹیشن بھی پانی میں ڈوب گیا

بھٹو کا لاڑکانہ بھی ڈوب گیا،مریض کو ریڑھی پر ہسپتال منتقل کرنا لاڑکانہ کے پیرس ہونے کی گواہی

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کیا پانامہ صرف نواز شریف تک محدود ہے؟ اگر ہم سب ایک پاکستانی ہیں تو وزیراعظم کے خلاف کب جے آئی ٹی بنےگی؟ آصف زرداری پر الزام ہے تحائف ملے تو پیسے ادا کیوں نہیں کیے؟ ایک معاون خصوصی سپر ڈوپر ہیں جن سے حساب نہیں لیا جا سکتا ، اگرپاکستان میں ایک قانون ہے تو سب کو جواب دینا پڑے گا ،جو اہمیت عمران خان کو حاصل نہیں وہ معاون خصوصی کو حاصل ہے،ایک معاون خصوصی وزیراعظم سے بھی زیادہ طاقتور ہیں،بیرون ملک پراپرٹی بنانے والے معاون خصوصی کب وضاحت دیں گے؟ معاون خصوصی سے کوئی نہیں پوچھ سکتا بیرون ملک جائیدادیں کہاں سے آئیں؟توشہ خانہ نہیں،این ایف سی اور 18ویں ترمیم کا حساب لیا جارہا ہے،ہمت ہے تو 18ویں ترمیم این ایف سی دینے پر ایف آئی آر کاٹیں،ہماری صرف ایک درخواست ہے،انصاف ہونا چاہیے،

امید ہے نواز شریف صحت بہتر ہوتے ہی واپس آئیں گے، بلاول

Leave a reply