نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے، وزیراعظم کی بیورو کریسی کو ہدایت

0
21

نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے، وزیراعظم کی بیورو کریسی کو ہدایت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب بیوروکریسی اورپولیس کےسینئرافسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب ، فردوس عاشق اعوان،زلفی بخاری اور شہزاد اکبر موجود تھے، وزیراعظم عمران خان نے نئی تعیناتیوں پرافسران کو مبارکباد دی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 60 کی دہائی میں گورننس،بیوروکریسی،پالیسیوں کی مثالیں دی جاتی تھیں، پاکستان نازک دورسےگزر رہاہے جس کیلئےمعاشی استحکام ضروری ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے،معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیوروکریسی اوردیگرعہدوں پرتعیناتیاں میرٹ پرکیں، افسران کوہرقسم کے سیاسی دباؤسے آزادکیا،معاشی ترقی کیلئے قابل بیوروکریسی کابہت اہم کردارہے،امن وامان اورگورننس کےنظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،

وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کوتبدیل کرنا ہے،افسران کی مدت ملازمت کوتحفظ فراہم کریں گے، غریب آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے کوشش کریں گے، پہلےتھانوں میں طاقتورکو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا،افسر کاکام کمزور کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کرناہے،افسران نے کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا،افسران بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام پر خصوص توجہ دیں

Leave a reply