نئے سال کی خوشی پبلک کو انجوائے کرنے دیں،عدالت

0
33
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

نئے سال کی خوشی پبلک کو انجوائے کرنے دیں،عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے سال کی خوشی میں فائر شو روکنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی خوشی میں فائر شو ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہو رہا،نئے سال کی خوشی پبلک کو انجوائے کرنے دیں، فائر شو تو ابھی سعودی عرب میں بھی ہوا ہے، عدالت نے فائر ورک روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی شہری نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آج رات 12 بجے کے لیے این اوسی واپس لینے کی استدعا کی تھی

قبل ازیں نیو ائیر کی آمد ،لاہور میں اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے فلیگ مارچ کیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد کی ہدایت پر فلیگ مارچ کیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا ۔فلیگ مارچ کے دوران شہریوں کو ہوائی فائرنگ۔ون ویلنگ۔پتنگ بازی۔ہلڑبازی سے اجتناب کے اعلانات بھی کئے گئے۔تھانہ جات کی گاڑیاں۔ڈولفن۔پیرو۔ایلیٹ فورس ٹریفک کی گاڑیاں بھی فلیگ مارچ میں شامل تھیں، فلیگ مارچ مسلم ٹاؤن ایس پی اقبال ٹاؤن دفتر سے شروع ہو کر وحدت روڈ۔بھیکے وال موڑ۔دبئی چوک سے ہوتا ہوا سکیم موڑ۔نیازی اڈا۔بابو صابو۔ڈبل سڑکاں۔سمن آباد موڑ سے واپس مسلم ٹاؤن اختام پذیر ہوا،فلیگ مارچ کے دوران ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے ناکہ جات کی ڈیوٹی کوچیک و بریف کیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح الرٹ ہے،فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی بڑھانا،شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے،شہریوں اور املاک کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کریں گے،امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے

دوسری جانب سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد غلام مبشر میکن نے سال نو کی آمد پر شہریوں کے لئے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ نئے سال کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن ہمیں مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے امن و امان کی فضا کو بھی برقرار رکھنا ہے۔خوشیاں منانے کایہ مقصد قطعانہیں کہ ہم غیر سماجی اقدامات ،ہلڑبازی ،ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ اور پبلک مقامات پر آئی خواتین و فیملیز کے ساتھ ناشائستہ رویہ اپنائیں۔اگر کوئی بھی شہری قانون شکنی کرتا ہوا نظر آئے تو فوراًپکار 15پر پولیس کو اطلاع دیں۔نئے سال کے موقعہ پر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب پولیس کا ساتھ دیں۔

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

Leave a reply