نئی جماعت میں جانے والے کونسلر بھی نہیں بن سکتے. نادر گبول

0
21
Nadir Nabil Gabool

پیپلز پارٹی کے رہنما نادر گبول کا کہنا ہے کہ نئی جماعت میں جانے والے ایسے لوگ ہیں جو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے، علی زیدی یوسی چیئرمین کی سیٹ بھی ہار گئے تھے، کراچی بلدیاتی انتخابات میں ہم نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ نادر گبول نے کہا کہ مہنگائی سے حکومت اور اتحادیوں کو دھچکا پڑا ہے، حکومت کو سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، امید ہے آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا، گزشتہ دنوں مہنگائی میں کچھ کمی آئی ہے، سندھ میں کم ازکم تنخواہ 32 ہزار کی جارہی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کے شواہد مل چکے ہیں۔

جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی سے پنجاب میں ن لیگ کو فائدہ ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی آئی ہے، پی ٹی آئی کے پتے جھڑ گئے ہیں، پنجاب میں ن لیگ مضبوط نظر آرہی ہے، نئی جماعت کے لیے الیکشن ٹیسٹ ہوگا، موجودہ صورتحال سے ن لیگ کو فائدہ پہنچے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
رانا احسان افضل نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت تمام لوگ کررہے ہیں، دھرنے کے دوران بھی انہوں نے ہنڈی اور بل جلانے کا کہا تھا، نوازشریف، شہبازشریف، ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو بھی گرفتار ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کے کارکنان پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان 9 مئی کے بعد چھوڑ کر جارہے ہیں۔ رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالف ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی رٹ لگائے ہوئے تھے، ہم نے مشکل حالات کے باوجود ملک سنبھالا، مخالفین نےآئی ایم ایف کو خط بھی لکھے، بجٹ میں کم آمدنی والے طبقے کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Leave a reply