افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

اب میرے دل میں اس پرائیڈ کے لئے پرائیڈ نہیں رہا
nayyar ijaz

سینئر اداکار نئیر اعجاز جن کے کریڈٹ پر بے شمار زبردست کام ہے انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس ابھی تک نہیں ملا ، آج سے 15 سال پہلے مل جانا چاہیے تھا. اب میرے دل میں اس پرائیڈ کے لئے پرائیڈ نہیں رہا ، ہاں جن اداکاروں کو مل رہا ہے اچھی بات ہے. میرے پاس تو بیچنے کےلئے صرف میرا ٹیلنٹ ہے اور وہ میں اپنے مداحوں کے سامنے رکھتا ہوں، ان کو محظوظ کرتا ہوں.انہوں نے مزید کہا کہ جن کو بھی جس بھی بیس پر مل رہا ہے چلو مل تو رہا ہے، شاید میں‌اس بیس پر پورا نہیں اترتا.

”انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کا کردار ٹی وی پر پہلی بار میں نے اور محمود اسلم نے کیا تھا” ہم نے کوئی میک اپ نہیں کیا تھا، جینوئن انداز میں کرنے کی کوشش کی اور لوگوں کی بہت داد ملی .انہوں نے یہ بھی کہا کہ فارن اخبار آئیکون نے میری تصویر لگا کر لکھا کہ A man of thousad faces . یاد رہے کہ نئیر اعجاز کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے انکی آواز ناہیت ہی خوبصورت ہے انہوں نے منفی مثبت ہر طرح کے کردار ادا کرکے شائقین سے داد سمیٹی.

Comments are closed.