
ماڈل اور میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو اپنے ساتھ منسلک کرنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ ویڈیوز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تخلیق کی گئی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ نازیبا ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئیں جنہیں متھیرا سے منسوب کیا گیا تھا، جس پر اب متھیرا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔”ایکس” پر کی گئی اپنی ایک ٹوئٹ میں متھیرا نے کہا: "لوگ میرے نام اور میری فوٹو شوٹ کی تصویروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان میں جعلی مواد شامل کر رہے ہیں۔ شرم کرو اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھو۔”
دوسری جانب، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی اسٹوری میں متھیرا نے واضح کیا کہ "یہ ویڈیوز اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، اور حقیقت میں میں ان گندی ویڈیوز میں موجود نہیں ہوں۔ میرے جسم اور انگلیوں پر جو ٹیٹوز ہیں، وہ ان ویڈیوز میں دکھائی نہیں دیتے۔”متھیرا نے مزید بتایا کہ یہ ویڈیوز دو سال پرانی ہیں، جنہوں نے انہیں شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا، اور اس معاملے پر انہوں نے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا: "سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں نے کبھی ایسی کوئی گندی ویڈیو نہیں بنائی۔ براہ کرم میری شخصیت کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں اور مجھے اس طرح پیش نہ کریں جیسا کہ میں نہیں ہوں۔”
حالیہ دنوں میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو لیک کے حوالہ سے چرچا ہے، دو معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک اور امشا کی نازیبا ویڈیو لیک ہو چکی ہیں،اب پاکستانی ماڈل،ٹی وی میزبان متھیرا کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ انکی بھی نازیبا ویڈیو لیک ہو چکی ہیں.
متھیرا اپنے کھلے اور بے تکلف انداز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں، اور ان کی زندگی میں نہ صرف ان کے کام بلکہ ان کے متنازعہ بیانات بھی موضوع بحث بنتے ہیں۔ اب رپورٹس کے مطابق ایک نجی ویڈیو جو مبینہ طور پر متھیرا کی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس پر اس ویڈیو کی حقیقت اور اس کے لیک ہونے کے پیچھے کے افراد کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی