نذیر چوہان کی عدالت پیشی،کچھ ویڈیو ز ملی ہیں..ایف آئی اے وکیل کا عدالت میں بیان

0
87

نذیر چوہان کی عدالت پیشی،کچھ ویڈیو ز ملی ہیں..ایف آئی اے وکیل کا عدالت میں بیان

ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس نے عدالت سے نذیر چوہان کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔سماعت کے دوران نذیر چوہان کے وکلا نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ یہ کیس سیاسی بنیادیوں پر بنایا گیا ہے اور فیس بک پر مشیر احتساب شہزاد اکبر کے خلاف جو پوسٹ شیئر کی گئی تھی وہ رکن اسمبلی کی اپنی نہیں تھی اور نہ ہی ملزم کے پاس ایسی کوئی چیز ہے جس کی ریکوری کرنی ہوایف آئی اے والے باہر آکر کہتے ہیں کہ جوڈیشل نہیں ہونے دیں گے ہم مزید ریمانڈ لیں گے جس پرعدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ عدالت پر شک کررہے ہیں ؟ جس کے جواب میں وکیل کا کہنا تھا کہ یہ بات نہیں ہے ہمیں آپ پر پورا یقین ہے

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ نذیر چوہان دوران تفتیش تعاون نہیں کررہے ہیں ان کا فیس بک اکاﺅنٹ چیک کیا ہے جہاں سے کچھ ویڈیو ز ملی ہیں ملزم کے واٹس ایپ نمبر اور موبائل کی ریکوری کرنی ہے ان چیزوں کی ریکوری کے ساتھ ہی کیس چلے گا اس لئے مزید ریمانڈ دیا جائے

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نذیر چوہان کو14روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا

یاد رہے کہ ریس کورس پولیس نے نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی شکایت کے بعد حراست میں لیا تھا ، بعدازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا تا ہم ز شہزاد اکبر کی ہی شکایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نذیر چوہان کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا تھا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، لاہور کے تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔مقدمے میں 298, 189,589 اور153 کی دفعات شامل ہیں

جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان

نذیرچوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا

Leave a reply