fbpx

نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

لاہور : نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق شہزاد اکبرنے کہا میں ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، انہوں نے اپنا عقیدہ کلیئر کر دیا، مجھے کسی کو کافر کہنے کا حق نہیں،

پی ٹی آئی ممبررکن اسمبلی نذیرچوہان نے کہاہے کہ میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل ہونے کے بعد نذیر چوہان نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا-

 

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ںذیر چوہان نے دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل ہونے کے بعد اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، اس پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہزاد اکبر پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی ہے- انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں-

 

 

واضح رہے کہ  نذیر چوہان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے، طبیعت ناساز ہونے کے باعث نذیر چوہان کو پی آئی سی منتقل کردیا گیا،ایم پی اے نذیر چوہان پی آئی سی میں طبی معائنہ جاری ہے