نظر بد کیاہے اور یہ انسان کے جسم پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے ؟

0
111

نظر بد کیاہے اور یہ انسان کے جسم پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے ؟
کہتے ہیں بری نظر انسان کو قبر اور اونٹ کو ہانڈی تک لے جاتی ہے بری نظر پہاڑ کو کھا جاتی ہے اور نظر بد انسان کو ہلاک کر دیتی ہے مگر بہت سے لوگ اس بات پر یقین نہیں رکھتے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب توہم پرستی اور من گھڑت باتیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں مشہور امریکی رائٹر رابرٹ فلگھم اپنی کتاب آئی ریلی نِیڈ ٹو نو آئی لرن ان کنڈر گارٹن میں لکھتے ہیں کہ افریکہ کے سولومون آئی لینڈ پر رہنے والے قبائل جب کسی درخت کی لکڑی کو استعمال کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو وہ ہرے بھرے درخت کو نہیں کاٹتے سولومون قبائل کے لوگ اکٹھے ہوکر اُس درخت کو گھیر لیتے ہیں اور اُسے بد دعائیں دینا شروع کر دیتے ہیں اور پھر کچھ ہی دنوں میں وہ۔درخت سوکھ جاتا ہے تب وہ اُسے کاٹ کر اُس کی لکڑی استعمال کر لیتے ہیں کیا نظر بد انسان کے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے ؟ سائنس بھی اس بات کو نہیں مانتی کیوں کہ سائنس ہر اُس چیز سے انکار کر دیتی ہے جسے وہ لیبارٹری میں ٹیسٹ نہیں کر سکتےمگر میٹ فزکس کو پڑھنے والے اس بات کو جانتے ہیں کہ نظر بد کے انسانی جسم پر اثرات پیدا ہوتے ہیں اور وہ نظر نہ آنے والی لہروں کی صورت میں جسم کو نقصان پہنچاتی ہے

ٹائیفائیڈ بخار کی علامات اور اقدامات


نظر بد معلوم کرنے کا۔طریقہ
یہ بات اکثر دیکھنے میں آئی ہے کہ بعض اوقات انسان کسی ایسے مرض کا شکار ہو جاتا ہے جس کی نہ تو تشخیص ہی ممکن ہوتی ہے اور نہ ہی اس مرض کا ازالہ ممکن ہوتا ہے روحانیات سے دلچسپی رکھنے والے احباب کے نزدیک ایسے مرض کا سبب نہ ہی تو جسمانی ہوتا ہے اور نہ ہی آسیبی و سفلی بلکہ ایسا مریض نظر بد کا۔شکار ہو جاتا ہے جس کا جلد اور صحیح علاج نہ ہونے کے باعث مرض علاج معالجہ کے باوجود شدت اختیار کر جاتا ہے اس مرض کا شکار ہر شخص ہو سکتا ہے خصوصاً بچے اور عورتیں اس مرض کا اثر فوراً قبول کر لیتے ہیں
ںظر بد جسم پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے؟
بُری نظر شیطان کی نظر ہوتی ہے اور بُری نظر کے پہچھے حسد چھپا ہوتا ہے اللہ خود اپنی کتاب قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ حسد کرنے والوں کے شر سے اللہ کی۔پناہ مانگو

سیزنل افیکٹیو ڈس آرڈر (SAD) کی علامات علاج اور احتیاطی تدابیر


جب کوئی شخص بری نظر میں گھر جاتا ہے تو اُس کے جسم پر مندرجہ ذیل نشانیاں ظاہر ہوتی ہیں
وہ اچانک بغیر کسی وجہ سے جسمانی کمزوری محسوس کرتاہے آنکھوں سے پانی نکلنا شروع ہو جاتا ہے اُسے بغیر کسی وجہ سے بھوک لگنا ختم ہو جاتی ہے اُس کے چہرے کا رنگ پیلا یا زرد ہونا شروع ہو جاتا ہے چھوٹی اور معمولی باتوں پربھی پریشانی اسے گھیر لیتی ہے اور اُس کی ہمت کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اُسے سینے میں جکڑن اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے جسم پر سُستی طاری ہو جاتی ہے اور کام کرنے کی صلاحیت ختم ہو۔جاتی ہے سر میں مستقل درد رہنا شروع ہو۔جاتا ہے یا وہ درد شقیقہ میں مبتلا ہو جاتا ہے ایے سر کو بھاری محسوس کرتا ہے نظر لگنے کی۔صورت میں آدمی اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں سح ملنا پسند نہیں کرتا کاروبار یا املاک میں نقصان ہونا شروع ہو جاتا ہے
نظر بد سے بچنے کے طریقے
انسان عام طور پر بُری نظر کو خود دعوت دیتا ہے کہ وہ اُسے کھا جائے آپکا اچھا لباس آپکا اچھا کھانا نیک اولاد آپ کی ترقی آپ کی خوبصورتی ماں باپ سے فرماں برداری آپ کی سخاوت آپ کا اچھا اخلاق آپ کا خوبصورت سخن لوگوں میں آپ کی قبولیت وغیرہ یہ تمام خوبیاں حسد کرنے والوں کو حسد کرنے پر مجبور کرتی ہیں اور آج کل آپکی ترقی سوشل میڈیا پر سب کو نظر آتی ہے آپ جب کسی خوبصورت ڈریس جیولری گھر کی سجاوٹ خوبصورت تصویر یا اچھے کھانے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں تو بہت سے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے دلوں کا حسد اُن تصاویر کو دیکھ کر بیدار ہو جاتا ہے اور آپکے نقصان کا باعث بنتا ہے قرآن پاک میں سورة یوسفؑ میں دو واقعات ہمیں نظر بد سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں ایک جب حضرت یوسفؑ کا خواب سُن کر ان کے والدنے انہیں کہا تھا کہ اپنا خواب اپنے بھائیوں کو مت سنانا وہ تُم سے حسد کرنے لگیں گے اور دُوسرا جب قحط کے وقت حضرے یوسفؑ کے بھائی مصر سے غلہ لینے کے لیے جانے لگے تو اُن کے باپ نے تلقین کی کہ محل میں داخل اکٹھے مت ہونا علیحدہ علیحدہ داخل ہونا (تا کہ نظر بد سے بچ سکو)
ان مثالوان سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کی نظروں سے بچنا ضروری ہے آپؐ کے ارشاد کا مفہوم ہے اپنی ضروریات کو پورا کرنے سے پہلے رازداری سے کام لیا کرو کیوں کہ ہر نعمت والے سے حسد کیا جاتا ہے

یہ پینڈورا باکس ہے کیا? حقیقت یا افسانہ?


نظر اُتارنے کا۔طریقہ
نظر اُتارنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے کہ چاروں قُل اول آخر درود پاک پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر ہاتھ پورے جسم پر پھیر لو اور اللہ سے حاسدین کے شر سے پناہ مانگ لو اور اگر ممکن ہو تو ساتھ میں کسی مسکین کو کھانا کھلا دو

Leave a reply