پس ثابت ہوا کہ نظریہ پاکستان ایک اٹل حقیقت ہے تحریر:سفیر اقبال

0
31

پس ثابت ہوا کہ #نظریہ_پاکستان ایک اٹل حقیقت ہے

اس ملک کی بنیاد کلمہ توحید پر تھی… لاکھوں ہجرتیں اس ملک کے لیے… لاکھوں قربانیاں اس عرض پاک کے لیے اور لاکھوں شہادتیں اس گھر کے لیے

اس لیے کیوں کہ یہ اسلام کا قلعہ ہے. یہاں مسلمان کو تحفظ ہے. یہاں اسلام کو آزادی ہے. مان لیا کہ اعلیٰ عہدوں پر لبرل اور قادیانی بیٹھے ہیں…تسلیم کہ رشوت سود زنا بدکاری فسق و فجور بھی بہت ہے اس دیس میں لیکن بس ایک امید ان سب برائیوں پر بھاری ہے کہ یہاں کی عوام اسلام سے محبت کرتی ہے اور اس دیس کی بنیاد اسلام پر ہے.

جب تک بنیاد قائم ہے آپ کی عمارت کو جتنی بار بھی گرایا جائے اس کو دوبارہ تعمیر کیا جا سکتا ہے… اگر گرانے والا ایک ہاتھ ہو گا تو اینٹیں دوبارہ رکھنے والے دس ہاتھ ہوں گے. اگر گرانے والے ہاتھ کرین استعمال کریں گے تو اینٹیں دوبارہ رکھنے والے ہاتھوں کے ساتھ اللہ کی مدد ہو گی اور جس کے ساتھ اللہ کی مدد ہو اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی.

اس لیے اگر اپنی بھلائی عزیز ہے تو اس ارض پاک کی قدر کریں . اس کی بنیاد اسلام پر ہے تو اس پر اسلام کی عمارتیں کھڑی کرنے کی کوشش کریں اور اس بات سے پریشان مت ہوں کہ اس پاکستان میں اسلام کا نام لینا جرم ہے. کل تک اس مسجد کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا لیکن آج پورا پاکستان جان چکا ہے اور اس مسجد کے لیے آواز بلند کر رہا ہے اور اس کی وجہ کہ پاکستان اسلام کی بنیاد پر ہے اور اسلام کی فطرت میں قدرت نے ایسی لچک دی ہے کہ یہ اتنا ہی ابھرتا ہے جتنا دبانے کی کوشش کریں. اسلام کی اس فطرت کی وجہ سے نہ اس بنیاد پر کوئی مندر تعمیر ہو سکتا ہے اور نہ کوئی مسجد گرائی جا سکتی ہے.

اپنی آواز اسلام کی خدمت اور اسلام کی سربلندی کے لیے اٹھائیں. لوگوں کو امید دلائیں…اور اپنی آواز کے دب جانے کا خوف دل میں مت پالیں. آپ کی آواز کی شدت اتنی ہو کہ اس ارض پاک کے ہر کونے میں پہنچے اور وہ آواز اللہ کا پیغام اس انداز میں پہنچائے کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھنے والوں کو فیصلے تبدیل کرنے پر مجبور کر دے.

تحریر :سفیر اقبال

#رنگِ_سفیر

Leave a reply