fbpx

این سی او سی اجلاس، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد بارے بڑا فیصلہ

این سی او سی اجلاس، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد بارے بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر ویڈیو لنک کے ذرئعے شریک ہوئے

اجلاس میں این سی او سی کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ کوویڈ 19 میں بڑھتے ہوئے بیماری کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ، سوات اور پشاورکو مزید 594 آکسیجن بیڈ دیئے گئے ہیں فورم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کوڈ ویکسینیشن مراکز کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ ہر اس شخص کو دوسری ڈوز لگائیں جس کو پہلی ڈوز لگا چکے ہیں،فورم نے انسداد کوویڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی روکنے کے لئے مانیٹرنگ میکانزم کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔کنسائنو بائیو ویکسین لگانے کا عمل 5 اپریل سے شروع کیا جائے گا،کنسائنو بائیو سنگل ڈوز ویکسین ہے،

دوسری جانب سندھ حکومت نے دو روز بعد بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا دو روز بعد سندھ میں انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی محکمہ داخلہ سندھ نے این سی او سی کو آگاہ کردیا سندھ میں ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے ۔

قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.