این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

0
103

این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا

این سی اوسی کے کوآرڈی نیٹر میجرجنرل محمد ظفر اقبال،فیصل سلطان نے اجلاس میں شرکت کی صوبائی وزرائے صحت اورچیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس میں وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار پر تبادلہ خیال کیاگیا، قومی ویکسین کی حکمت عملی اور ملک بھر میں بیماری کے پھیلاو پر تبادلہ خیال کیا گیا کورونا کیسز کی شرح،بیماری کے پھیلاو،اموات کی تعداد اور نئے مریضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی،این سی اوسی نے شہروں کے لحاظ سے ویکسی نیشن کے عمل پر تبادلہ خیال کیا این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے لازمی نظام سے متعلق سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا،

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی مقامات پر شہریوں کی ویکسی نیشن کےلیے ٹیموں کو تعینات کیا جائے آج سے خصوصی مہم چلائی جائے گی،صوبوں اور متعلقہ حکام کو ویکسی نیشن کے لازمی نظام پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی گئی،جن لوگوں کو ویکسین کی دوسری خوراک نہیں ملی ان کے لیے کال سینٹرز قائم کر دیئے گئے،ملک بھر میں 40 کال سینٹرز قائم کیے گئے ہیں،ویکسین کی دوسری خوراک یقینی بنانے کے لیے کال سینٹرز کی تعداد بڑھائی جائیگی این سی اوسی نے 3 کیٹیگریز کے لیے بوسٹر ڈوز کی منظوری دے دی، بوسٹر ڈوز ہیلتھ کیئر ورکرز، 50 سال سے اوپر اورکم قوت مدافعت کے حامل افراد کو لگائی جائے گی ،بوسٹرز ڈوز مفت ہوگی،یہ ویکسین کی آخری خوراک کے 6 ماہ بعد لگائی جاسکتی ہے،صوبائی نمائندوں نے کورونا کی نئی قسم پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا،ویکسی نیشن کی صورتحال اور تارکین وطن کی جانچ کے لیے ایئرپورٹس پرضروری اقدامات کی تجویزبھی دی گئی،

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے،نئی قسم سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسی نیشن ضروری ہے، ماسک کا استعمال،سماجی فاصلہ اور ہاتھ دھونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے صوبائی وزرائے صحت اور چیف سیکریٹریز نے ویکسی نیشن مہم کو بڑھانے سے متعلق آگاہ کیا کورونا ٹیسٹ کے اعدادو شمار کو بہتر بنانے اور کال سینٹرز کے قیام کے اقدامات پربھی بریفنگ دی گئی،تمام صوبے اہداف حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر ویکسی نیشن مہم شروع کریں گے ،

بزدار حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران ایک او رسنگ میل عبور کر لیا ،پنجاب میں 12روزہ خصوصی مہم ریچ ایوری ڈور (RED) کے دوران ایک کروڑ 30لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا گیا وزیراعلیٰ آفس میں ویکسی نیشن مہم میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور عملے کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی تھے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسروں او رعملے کو شیلڈز دیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن کاہدف پورا کرنے پر متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،ڈپٹی کمشنرز،چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج سے ریچ ایوری ڈور (RED) مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے دوران 2 کروڑ سے زائد شہریو ں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی-دوسرا مرحلہ 31 دسمبر تک جاری رہے گا- یقین ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس، ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی -کورونا پوری دنیا کے لئے چیلنج بن چکا ہے – اب اومی کرون نامی وائرس دنیا بھر کے لئے خطرہ بن کر سامنے آیاہے۔ وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین ہی موثر ذریعہ ہے- زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسی نیشن لگانے کے لئے حکومت سرگرم عمل ہے- پنجاب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ویکسی نیشن ٹارگٹ کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔ ٹارگٹ کے حصول کا حصول یہ کام ویکسی نیشن ٹیموں کی لگن اور انتظامی افسروں کی کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 12اضلاع کا انتخاب کیا ہے پاکپتن، نارووال، بھکر، ڈی جی خان، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، قصور،منڈی بہاؤالدین، چکوال، جہلم اور خانیوال کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرزہیلتھ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ امید ہے کہ باقی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرزہیلتھ اور ویکسی نیشن ٹیمیں اگلے فیز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کریں گی۔ پاپولیشن ویلفیئر، سکولز ایجوکیشن، اوقاف،آئی اینڈ سی اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ میں ویکسی نیشن مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام ڈیپارٹمنٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔مشکل حالات کے باوجود آپ سب نے ٹیم ورک کامظاہرہ کیا-اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس نہیں -ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات بھی نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں -آپ سب کارخیر میں حصہ لے رہے ہیں،یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے او رنیک نامی بھی-

قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نومبر میں ٹیکس وصولیوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا،نومبر میں ٹیکس وصولیوں میں 470 ارب روپے کا اضافہ ہوا ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ کی نسبت رواں سال اضافہ ہوا،کورونا کے باوجود معاشی سرگرمیاں عروج پر ہے،کورونا کے باوجود کاروبار صحیح چل رہے ہیں

محکمہ صحت نیدر لینڈ کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ جنوبی افریقہ سے قبل نیدرلینڈز میں ظاہر ہوچکا تھا،19اور 23 نومبر کو لیے گئے 2 ٹیسٹ نمونوں میں اومی کرون وائرس ملا،ابھی تک واضح نہیں کہ یہ لوگ جنوبی افریقہ گئے ہیں یا نہیں،

قبل ازیں اومی کرون سے نمٹنے کیلئے امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،امریکہ کے 4بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی،امریکہ نے فیصلہ مسافروں میں اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا امریکہ جانیوالوں کو بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا،امریکی صدر جو بائیڈن کل کورونا سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے،

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر پابندیوں کا امکان

کرونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا

کرونا کی نئی قسم، اسد عمر نے خطرے سے آگاہ کر دیا

Leave a reply