این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں

این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی شرکت کی، اجلاس میں چھٹیوں کے حوالہ سے بات چیت کی گئی،اجلاس میں . یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری 2022 سے شروع ہوں گی (ماسوائے انتہائی موسمی حالات یا دھند سے متاثرہ علاقوں کے)۔اس ضمن میں صوبائی ادارے بھی مطلع کریں گے۔ یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں طالب علموں میں زیادہ سے زیادہ ویکسین لینے کے لیے لیا گیا ہے، تا کہ تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ بچوں کی ویکسین لگائی جا سکے، ابھی تک لاکھوں طالب علموں کو ویکسین نہیں دی گئی، اور اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بچے انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ این سی او سی اجلاس میں والدین سے گزارش کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد ویکسین لگوائیں تاکہ ان کی اور ان کے آس پاس کے لوگوں کی حفاظت کی جا سکے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں جنوری … این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں پڑھنا جاری رکھیں