fbpx

این سی او سی نے محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردی

این سی او سی نے محرم الحرام کے لئے جاری ایس او پیز میں کہا کہ مجالس کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سےعمل کیا جائے اور کھلی اور ہوا دار جگہوں پر مجالس کی جائیں اور ڈسپوزیبل برتنوں میں نیاز تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

این سی او سی کے مطابق مجالس کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں اور مجالس اور عزاداری کے جلوس کے داخلی دروازوں پر ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

این سی او سی کے مطابق محرم کے دنوں میں عزاروں کے لیئے ڈسپوزیبل برتنوں میں نیازتقسیم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔