این سی او سی کا اہم اجلاس: کورونا سے متعلق صوبوں کو اہم ہدایات۔

0
31

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں تمام چیف سیکر ٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس اجلاس میں کورونا کے مریضوں کی بھرتی تعداد پر غور کیا گیا۔ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث اموات میں بےحد اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب میں اموات کی تعداد سب سے ذیادہ جو کے کُل اموات کی شرح کے 55% ہے۔

اجلاس میں تمام صوبوں کو ہدایت دی گی ہے کہ وہ کورونا کی احتیاتی تدابیر کو صوبہ بھر میں یقینی بنائیں۔ اور کورونا سے روکتھام کی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

این سی او سی نے ہدایت دی کہ سیاحتی مقامات پر بھی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جاے۔ جو سیاح آزاد کشمیر ، گلگت اور مختلف سیاحتی مقامات کا روخ کر رہے ہیں کورونا کی احتیاتی تدابیر کو یقینی بنائیں۔

صوبوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں میں کورونا کے ایس او پیز کو یقینی بائیں اگر ایس او پیز میں غفلت برتی گئ تو سیاحتی مقامات کو بند کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں این سی او سی نے زور دیا کہ بزرگ افراد کورونا ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں کیونکہ کورونا سے شرح اموات بزرگ افراد میں زیاد ہے۔

Leave a reply