fbpx

این سی او سی کا اجلاس،8 سے 16مئی تک ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ، ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

‏وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس .‏اجلاس میں معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کی خصوصی شرکت

‏ اجلاس میں 8 سے 16مئی تک ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی. 8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی، پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز، گروسری اسٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا‏لوکل اور بیرون ممالک کے سیاحوں کیلئے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی.
‏تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، شاپنگ مالز، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے.‏شمالی علاقہ جات اور سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈز پر بھی پابندی ہوگی.‏گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائیشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.