fbpx

این سی او سی کا اجلاس ، ملک بھر میں کرونا صورت حال پر اظہار اطمینان

این سی او سی کا اجلاس ، ملک بھر میں کرونا صورت حال پر اظہار اطمینان

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا . اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے . جلاس میں این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا صورتحال پر اظہار اطمینان کیا .

بریفنگ میں کہا گیا کہ 20لاکھ ٹیچرز میں سے 4 لاکھ 50 ہزار ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی . این سی او سی نے دیگر وزارتوں کو بھی اپنے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایات کی .

ملک بھر میں ایئر پورٹس پر یومیہ 6 ہزار ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی صلاحیت ہوگئی.یومیہ 27 فلائٹس پر اوسطً 4500 مسافر پاکستان پہنچ رہے ہیں،ایئر پورٹس پر جامع نظام کے باعث 388کورونا مریضوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی، ایئر پورٹس پر ٹریکنگ کے علاوہ قرنطینہ کا بھی موثر نظام چل رہا ہے،

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں افغانستان سے 22ہزار924 مسافر پیدل داخل ہوئے . 58مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے پر قرنطینہ کردیا گیا،ملک بھر میں 600سے زائد نادرا سینٹرز سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کردیا گیا،خیبر پختونخوا کی جانب سے محفوظ سیاحت ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا

ٹریننگ میں سیاحتی انڈسٹری سے جڑے مختلف افراد نے شرکت کی .گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.