این سی او سی نے عید الا ضحی کی آمد پر مزید پابندیاں عائد کردیں

0
24

باغی ٹی وی :این سی او سی نے عید الا ضحی کی آمد پر مزید پابندیاں عائد کردیں

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں، وائرس کی مختلف مہلک اقسام کی موجودگی اور عید الا ضحی کی آمد کے پیش نظر کرونا کے پھیلاؤ کے خطرات لاحق ہوگئے .

ان خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ھائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے خصو صی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا. تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کیلئے تفصیلی ھدایات جاری۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیے لیئے ٹیمیں تشکیل ۔ ان ھدایات کی روشنی میں مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کر دیے

گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں جانے والے سیاحوں کی ھوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ۔ ان مقامات کے داخلی راستوں اور ھوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا اجراء کیا گیا ہے .

ریسٹورنٹس، جمنازیم، سینما گھروں اور شادی ھالز کی انتظامیہ اور آنے والے افراد کیلئے بھی ویکسینیشن لازمی قرار اور اس کی تصدیق کیلئے بھی خصوصی احکامات جاری کر دیے

بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ ،مساجد اور بازاروں کیلئے پہلے سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ھدایت کی ہے .

ضلعی اتظامیہ کیلئے تفصیلی چیک لسٹس جاری کر دی گئیںُ۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جاری کی گئی ھدایات میں انسپکشن کا مفصل طریقہ کار درج ہے

Leave a reply