اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا امریکہ میں دبنگ اعلان

0
31

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول کاغذ کے ایک ٹکڑے پر پارٹی سربراہ بن گیا، احتساب شروع کیا تو سب اکٹھے ہو گئے، دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا، ہم نے کیس نہیں بنائے بلکہ نیب اور ایف آئی اے کو آزاد چھوڑا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے جلسہ سے رات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کے سامنے نیا پاکستان بنا رہے ہیں، طاقت ورجواب دینے کے بجائےسیاسی انتقام کارونا روتےہیں، شاہدخاقان عباسی سمیت تمام لوگوں پرتمام کیس پرانےہیں، ہم نےکیس نہیں بنائے،صرف نیب اورایف آئی اےکوآزاد کیا۔ پاکستان میں اب طاقتورکمزورکے لیےایک ہی قانون ہوگا.

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں میرٹ کاسسٹم لانا ہے، جمہوریت کی کامیابی کی وجہ میرٹ کی بالا دستی اور بادشاہت کی ناکامی کی وجہ میرٹ کی عدم موجودگی اور اقرباءپروری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملک دنیا کے دیگر ملکوںکے مقابلے میں پیچھے رہ گیا ، پہلے ڈکٹیٹر نے نواز شریف کو اٹھایا اورپھر اس کا بھائی شہباز شریف لیڈر بن گیا، بلاول بھٹو بھی کاغذ کے ایک ٹکڑے پر پارٹی کا سربراہ بن گیا، ولی خان کا بھی خاندان اپنی جماعت کی سربراہی کر رہا ہے اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی بھی لیڈر بنے پھر رہے ہیں۔ آج ہم نے طاقت ورکااحتساب شروع کیا ہے توسب اکٹھے ہوگئے ہیں۔ مولانا فضل رحمان دینی زرداری سیکولر اور مسلم لیگ (ن) جسے اپنے نظریے کا ہی پتا نہیں ،سب کے سب صرف ایک ہی مقصد کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور وہ مقصد این آراو ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا ادھرسے ادھر ہوجائے کسی کو این آر اور نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان دین کےنام پرسب کو لےکرآگئےہیں، پہلی بارپاکستان کی اسمبلی ڈیزل کےبغیرچل رہی ہے، خودکوسیکولرکہنے والابلاول بھی ان کے ساتھ مل گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماراملک صرف بدعنوانی اور رشوت کی وجہ سے پیچھے رہ گیاہے، کرپشن سے پاک صاف پاکستان بنائیں گے۔ ان کی بے نامی جائیدادوں کا ضبط کرنا شروع کر دیا ہے اور منی لانڈرنگ سے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کے لئے مختلف ملکوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ پاکستان میں جو تاجرکہ رہے ہیں ایف بی آر سے رجسٹرڈ نہیں ہوں گے، ملک کو قرضوں کے بحران سے نکالنے کے لئے انہیں رجسٹرڈ ہوناپڑے گا۔ پاکستان کومعاشی بحران سے نکال کراپنے پاؤں پرکھڑاکریں گے. وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمران اربوں روپےملک سےباہرلے کرگئےہیں، وقت آگیاہےکہ پاکستان بدلےگا، جومرضی کریں، دھرنادیں، جلسےجلوس کریں، پیسہ واپس کرناپڑےگا۔ عمران خان کا کوئی رشتہ دارکسی عہدے پرنہیں، جاگیردارانہ نظام ختم ہوگا توملک میں میرٹ آئےگا، پاکستان دیکھتےدیکھتےترقی کرےگا۔

وزیراعظم عمران خان جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.

Leave a reply