پاکستان میں تمام متعلقہ شعبوں نے وباء کے خلاف مہم میں اپنا کردار ادا کیا، جنرل ندیم رضا

0
25

باغی ٹی وی : پاکستان میں تمام متعلقہ شعبوں نے وباء کے خلاف مہم میں اپنا کردار ادا کیا، جنرل ندیم رضا

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز ، ریسرچ اینڈ اینلائزز (آئی ایس ایس آر اے) کے زیر اہتمام کرونا اور پاکستان کے سماجی و اقتصادی اثرات ” کے موضوع پر سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری سے پیدا شدہ نقصانات سے نبرد آزما ہونے کے لیے مناسب ردعمل اور حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام متعلقہ شعبوں نے اس لڑائی میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس وبائی بیماری کے خلاف سیمینار کے انعقاد پر صدر این ڈی یواور آئی ایس ایس آر اے کا شکریہ ادا کیا جس نے موجودہ وقت کے پیچیدہ چیلنجوں کا مطالعہ کرنے اور قومی کوششوں کے لئے جدید حل نکالنے کے قابل بنایا۔وباء کے معاشی و دیگر اثرات سے نمٹنے کے لیئے مربوط حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply