نیول چیف سے ترکی کے سفیر کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

0
29

پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ترکی کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے

اسلام آباد ۔ 14اکتوبر (اے پی پی) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمودعباسی سے ترکی کے سفیر حسان مصطفیٰ یردکل نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پرتبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحرنے حال ہی میں ترکی میں ہونے والی ملجم کلاس جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی شرکت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ترکی میں پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے  والے ملجم کلاس جہازوں کی تیاری پر بھی بات چیت کی گئی۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

سربراہ پاک بحریہ نے بحری امن کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ ترکی کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خودمختار بنانا ہے، سربراہ پاک بحریہ

Leave a reply