باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر جو کم مگر معیاری کام کرتی ہیں انہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین یعنی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کے مداحوں نے ان کو ہر جگہ سراہا ہے. نیلم کسی بھی کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دیتی ہیں اور یہی ان کی اداکاری کی خاصیت ہے. اداکارہ کی رواں برس عید الفطر پر فلم چکر ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں ان کے ساتھ احسن خان تھے اس فلم کو یاسر حسین نے بنایا تھا. فلم تو پڑے پردے پر اپنا جادو نہ جگا سکی لیکن اس میں نیلم کی اداکاری یقینا لوگوں کو یاد رہ گئی. فلم چکر کی شوٹنگ کا ایک وڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا
ہے کہ نیلم منیر پر کوئی حملہ کرتا ہے اسکی جان لینا چاہتا ہے نیلم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے لیکن آخر میں وہ اسکی جان لے لیتا ہے اور ان کو قتل کر دیتا ہے. اس کلپ کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے خصوصی طور پر اداکارہ نیلم منیر کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. نیلم منیر کی اداکاری اس سین میں دیکھنے والی ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یقینا نیلم منیر ایک بہترین اداکارہ ہیں اور فلم چکر میں انہوں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے. یاد رہے کہ نیلم منیر کے ساتھ احسن خان کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے.