وادی نیلم میں جیپ کھائی میں جا گری،6 افراد ہلاک ،2 زخمی

0
26

وادی نیلم میں کٹن کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہو کر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں نالے میں جا گری-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق جاگراں روڈ پر جیپ حادثے میں دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں –

پولیس حراست میں 24 سالہ نوجوان کی ہلاکت،والدین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا

پولیس کے مطابق جیپ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے جن میں سے د بچوں سمیت 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جن کی ڈیڈ باڈیز نکال لی گئی ہیں جبکہ دو زخمیوں کو ایم ڈی ایس جھمبر منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کا حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔


حادثہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو آبائی گھر مٹو پہنچا دیا گیا مقامی لوگوں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

روسی سائبر حملے: درجن سے زائد امریکی ایئر پورٹس کی ویب سائٹس متاثر

دوسری جانب گزشتہ روز نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی زخمی ہو گئے-

حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر تیز رفتار پولیس موبائل رکشے کو ٹکر مارتے ہوئے ٹھیلے پرچڑھ گئی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں ڈرائیور اور ایک خاتون تھی، دونوں نشے میں تھے۔موبائل سےشراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں ،ڈرائیور اور خاتون کوپولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان کےمطابق موبائل حیدرآباد پولیس کی نہیں ہے ایس ایس پی امجد شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیاہے ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جاری ہیں۔

حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں…

Leave a reply